کے سی آر کی سالگرہ پر شجرکاری کرنے اندرا کرن ریڈی کی تلقین

   

حیدرآباد 13 فبروری ( این ایس ایس ) وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی نے آج عہدیداروں سے کہا کہ وہ ریاست میں 17 فبروری کو چیف منسٹر کے سی آر کی سالگرہ پر شجرکاری میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر ریاست میں شجرکاری میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اس لئے ان کی سالگرہ کے موقع پر عوام کو اس میں حصہ لینا چاہئے ۔