حیدرآباد /14 جون ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ ریاستی کابینہ کا اجلاس چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں 18 جون منگل کو دوپہر 2 بجے یہاں پرگتی بھون میں منعقد ہوگا ۔ چیف منسٹر کے کیمپ آفس سے جمعہ کو جاری ایک اعلامیہ میں یہ اطلاع دی گئی ۔ کابینہ کا یہ دوسرا اجلاس ہوگا ۔ فروری میں کابینہ میں توسیع اور مزید 10 وزراء کی شمولیت کے بعد پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا ۔ توقع ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں مجوزہ نئی بلدی قانون سازی ، آندھراپردیش کو عمارتوں کی حوالگی اور 21 جون کو مقرر کالیشورم لفٹ آبپاشی پراجکٹ اور دیگر موضوعات پر غور و خوص کیا جائے گا ۔ ٹی آر ایس ذرائع نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا ہفتہ کو نیتی آیوگ کے اجلاس میں شرکت کیلئے دورہ دہلی متوقع نہیں ہے ۔