کے سی آر گورنر کے خطبہ پر غیر حاضرکے ٹی آر ، کویتا اور ہریش راؤ شریک

   

حیدرآباد 8 ۔ فروری(سیاست نیوز) اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے گورنر ڈاکٹر سوندرا راجن کے خطبہ کے موقع پر سابق چیف منسٹر اور بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کی غیر حاضری توقع کے عین مطابق تھی۔ بی آر ایس حکومت میں پرگتی بھون اور راج بھون کے درمیان کشیدگی اور یوم جمہوریہ خطاب میں سابق حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد کے سی آر نے گورنر کے خطبہ کے موقع پر غیر حاضر رہنے کا فیصلہ کیا۔ کے سی آر جو قائد اپوزیشن ہیں، ان کی ایوان میں غیر موجودگی محسوس کی جارہی تھی۔ قائد اپوزیشن کی نشست خالی تھی اور بازو کی نشست پر سابق وزیر ملا ریڈی دکھائی دیئے ۔ کے سی آر کے ارکان خاندان کے ٹی آر ، کویتا اور ہریش راؤ نے اجلاس میں شرکت کی ۔ خاص بات یہ دیکھی گئی کہ کے ٹی آر آخری صف میں بیٹھ کر گورنر کے خطبہ کے سماعت کر رہے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کے سی آر کل 9 فروری کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے اور گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث کے موقع پر موجود رہیں گے۔ 1