واراناسی۔کاشی وشواناتھ مندر کے سابق مہنت کلدیپ تیواری نے گیان واپی مسجد تنازعہ کے لئے کارسیواکا اعلان کیاہے۔ تیواری نے رپورٹس کو بتایا کہ 15جون سے آسی سے ورونا تک ڈمور دل‘ شہنائی اور شیو بھگتوں کے ساتھ کارسیوا شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ”للیتا گھاٹ پہنچنے کے بعد میں ادیویشوار کو پانی پیش کروں گا او رقانون کے مطابق ان کی پوجا کی جائے گی۔اس کے بعد پھر میں ورونا او ر گنگا کے سنگم کے مقام ادکیشو گھاٹ تک جاؤں ں گا۔ پھر میں دشہش ویدھا گپاٹ واپس کروں گا“۔
تیواری نے کہاکہ اس ’کارسیوا‘ کے دوران سڑکوں پر کوئی ہجوم نہیں رہے گا۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ ”شیو ا کے بھگت گیان واپی مسجد کے اندر جاکر پوجا کرنے کے لئے ز وردیتے ہوئے عدالت کی کاروائی میں خلل بھی نہیں ڈالیں گے۔
سب کچھ پرامن طریقے سے انجام دیاجائے گا“۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ”جب طرح ہمارے مسلمان بھائی پہلی منزل پر نماز ادا کرتے ہیں اسی طریقے سے ہمیں بھی نیچے پوجا کرنے کا حق حاصل ہے۔
اگر ہمیں پوجاکے لئے منظوری نہیں دی جاتی ہے تو ویسا ہی مسلمانوں کو بھی عدالت کے فیصلے سے گیان واپی میں نماز کی اجازت نہیں دینا چاہئے“۔
تیواری نے کہاکہ کارسیوا میں شرکت کے لئے کاشی کے تمام مندروں کے مہنتوں او رپجاریوں کو دعوت دی گئی ہے۔ مرزا پور کے پجاری اور تمام بڑے منادر کے پجاریوں کو بھی مدعو کیاگیاہے۔