کے کویتا بیٹے کے ساتھ امریکہ روانہ

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ایم ایل سی کویتا اپنے بیٹے آریہ کے ساتھ امریکہ کو روانہ ہوئی جہاں امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کے لیے آریہ کو کالج میں داخلہ دلانا ہے ۔ شمس آباد ایرپورٹ پر تلنگانہ جاگرتی کے ارکان بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور ان کا شمس آباد ایرپورٹ پر استقبال کیا اور امریکہ کو روانہ ہونے سے قبل کویتا کے شوہر دیوناپلی انیل کمار اور بڑے بیٹے آدتیہ کمار نے کویتا اور آریہ کو وداع کیا ۔ کویتا نے امریکہ کو روانگی سے قبل اپنے والد کے سی آر سے ملاقات کے لیے فارم ہاوس پہنچی اور آشیرواد لیا۔ کویتا کے بیٹے نے بھی کے سی آر سے آشرواد لیا پھر کویتا کے ساتھ ایرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئے ۔ فارم ہاوس سے باہر جاتے وقت ایم ایل سی کویتا کے آنکھوں میں آنسو تھے ۔ ش