گاندھی جی کا آزادی کی لڑائی ایک بہت بڑا ڈرامہ: بی جے پی رکن پارلیمنٹ اننت کمار

,

   

بنگلور: بی جے پی رکن پارلیمنٹ سابق وزیر کرناٹک اننت کمار نے بابائے قوم مہاتما گاندھی جی پر سخت تنقیدکی اور کہا کہ ان کی ہندوستان کی آزادی کی لڑائی ایک ڈرامہ تھا۔ وہ ہفتہ کے روز بنگلور میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کانگریس پارٹی پر الزام عائدکیا کہ ساری جنگ آزادی ایک ڈرامہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان لیڈروں کو جو جنگ آزاد ی شریک تھے انہیں کسی پولیس والے نے ایک بار بھی نہیں پیٹا۔

YouTube video

ان کا جنگ آزادی ایک بڑا ڈرامہ تھا۔“ اننت کمار نے کہا کہ پتہ نہیں لوگ کیسے اس طرح کے لوگوں کو بھارت میں مہاتما کا لقب دیدیتے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق آزادی کی جدو جہد انگریزوں کی تائید کیلئے ایک ڈرامہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا خون کھولتا ہے جب ایسے لوگ ملک میں مہاتما بن جاتے ہیں۔ انہوں نے گاندھی جی بھوک ہڑتال اور ستیہ گرہ کو ایک ڈرامہ بتایا۔ ان کے اس بیان پر تنقید یں کی جارہی ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق بی جے پی کے سینئر لیڈرس اننت کمار کے اس بیان سے ناراض ہیں۔