گجرات۔ معصوم کی عصمت ریزی او رقتل کرنے والے شخص کو سزائے موت

,

   

پبلک پراسکیوٹر ایس بی چوہان نے میڈیاکو بتایاکہ پی او سی ایس او عدالت نے میڈیکل رپورٹس اور دیگر شواہد پرقائل ہوئے ہیں کہ ملزم ہریش بارایا نے مذکورہ معصوم کی عصمت ریز ی اورقتل کیاہے۔


دھوڈ۔ چہارشنبہ کے روزایک مقامی عدالت نے پی او اسی ایس او ایکٹ کے تحت ڈھائی سال کی ایک بھتیجی کا گجرات کے اس ضلع میں عصمت ریزی او رقتل کے معاملے میں سزائے موت سنائی ہے۔

سزائے سناتے ہوئے ایڈیشنل ضلع سیشن جج برائے لیکھیڈی(دھوڈ) بی ایس پر مار نے ضلع لیگل ایڈ سرویس اتھاریٹی کوپانچ لوگ روپے معاوضہ متاثرہ فیملی کو ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پبلک پراسکیوٹر ایس بی چوہان نے میڈیاکو بتایاکہ پی او سی ایس او عدالت نے میڈیکل رپورٹس اور دیگر شواہد پرقائل ہوئے ہیں کہ ملزم ہریش بارایا نے مذکورہ معصوم کی عصمت ریز ی اورقتل اور ضلع کے چاپر واڈ گاؤں کی جھاڑیوں میں نعش کوچھپایاتھا۔

ستمبر16سال2018کو مذکورہ شخص نے معصوم لڑکی کو جھانسہ دیکر دھان کے کھیت میں لے گیا او ر وہا ں پر اس گھناؤنے جرم کو انجام دیکر فرار ہوگیا۔

اگلے صبح معصوم می نعش اس فارم سے ملی اور اسکو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔

پبلک پراسکیوٹر کا کہنا ہے میڈیکل رپورٹس‘ گواہی او ردیگر سائنسی شواہد کی بنیاد پر عدالت نے اس شخص کوخاطی قراردیا اور اسکو پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت سزائے موت سنائی ہے۔