احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات 2022 میں، حکمراں بی جے پی نے نرودا سیٹ سے نرودا پاٹیا قتل عام کیس کے ایک مجرم کی بیٹی پائل ککرانی کو میدان میں اتار کر تنازعہ کو ہوا دی ہے۔ این ڈی ٹی وی کو جانکاری ملی ہے کہ عمر قید کی سزا پانے والے منوج ککرانی اپنی بیٹی کی انتخابی مہم چلانے میں مدد کر رہے ہیں۔ ککرانی 2015 سے ضمانت پر باہر ہے۔اس سے پہلے بی جے پی نے چندر سنگھ راول جی کو گودھرا اسمبلی حلقہ سے میدان میں اتار کر تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔ راؤل جی نے بلقیس بانو کیس کے مجرموں کو “مہذب برہمن” قرار دیا تھا اور وہ گجرات حکومت کی کمیٹی کا حصہ تھے جس نے عمر قید کی سزا پانے والے مجرموں کی رہائی کو منظوری دی تھی۔