گجرات مجالس مقامی انتخابات۔ احمد آباد او ربھائی روچ میں اسدالدین اویسی کے عوامی جلسہ عام سے خطاب

,

   

سورت۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) گجرات کے مجالس مقامی انتخابات میں بھارتیہ ٹرابل پارٹی(بی ٹی پی) کے ساتھ ملکر مقابلہ کرے گی‘ اس بات کا اعلان ہفتہ کے روز پارٹی صدر اسدالدین اویسی نے کیاہے۔

سورت میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے جانکاری دی کہ وہ اتوار کے روز احمد آباد او ربھائی روچ میں بالترتیب ایک ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ”میں یہا ں سے بھائی روچ جارہاہوں۔ میں وہاں پر جلسہ عام سے خطاب کروں گا۔ یہاں پر ہمارے الائنس بھارتیہ ٹرابل پارٹی سے ہے۔ شام میں احمد آباد میں بھی ایک جلسہ عام ہے“۔

اے ائی ایم ائی ایم سربراہ نے مزیدکہاکہ ان کی پارٹی ریاست کے مجالس مقامی کے انتخابات میں مقابلے کرے گی اور کہاکہ ”یہاں پر ہم پہلی مرتبہ مقابلہ کررہے ہیں اور محبت کے ساتھ یہاں کے لوگوں سے استقبال کی توقع ہے“۔

گجرات کے چھ شہروں احمد آباد‘ سورت‘ راج کوٹ‘ وڈوڈرا‘ جام نگر او ربھائی نگر میں 21فبروری کے روز مجالس مقامی کے انتخابات مقرر ہیں۔