٭ گجرات حکومت اسکولس کی کینٹین اور اسکولس کے 50 میٹر احاطہ میں جنک فوڈس کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ بچوں کو صحت بخش غذاؤں کے استعمال کی ترغیب دی جاسکے۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹارنڈرڈس اتھاریٹی آف انڈیا نے زیادہ چربی، نمک اور شکر والی غذاؤں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ حکام نے بتایا کہ جنک فوڈ کے اشتہارات کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔