گجرات میں موسلادھار بارش‘ نرمدا ڈیم سے پانی کااخراج سیلاب کی صورتحال

,

   

عہدیداروں کاکہنا ہے کہ جملہ 9613لوگو ں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے وہیں 207دیگر کو نرمدا‘ بھروچ‘ وڈوڈرا او ر پنچ محل اضلاعوں سے نکالاگیاہے


احمد آباد۔ گجرات کے کئی مقامات پر بھاری بارش نے اتوار کے روز تباہی مچائی‘ نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی اور نرمدااور دیگر ندیوں کے لبریز ہونے کی وجہہ سے کئی دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہوگیا‘ جس کے بعد جملہ 9613لوگو ں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے وہیں 207دیگر کو نرمدا‘ بھروچ‘ وڈوڈرا او ر پنچ محل اضلاعوں سے نکالاگیاہے۔

اتوار کی شام 6بجے احمد آباد شہر میں 76ملی میٹر بارش ریکارڈ کئے جانے کے بعد شہر میں متعدد مقامات پر پانی جمع ہوگیا‘ جس سے معمول کی زندگی پر اثر پڑا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پراتھارٹیز نے ٹریفک کے زیر زمین راستوں کو بند کردیا۔

انڈین میٹرولوجیکل محکمہ (ائی ایم ڈی) نے پنچ محل‘ داھوڈ‘ کھیڈا‘ ارویلی‘ ماہساگر‘ بناس کانتھا اور سبر کانتھا اضلاعوں میں منگل کی صبح تک موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔انہوں نے گجرات میں جمعرات تک وقفہ وقفہ سے زوردار او ربھاری بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

سردار سرور ڈیم (ایس ایس ڈی)جس میں اتوار کی صبح تک پانی کی سطح138.68میٹرکو چھولیاتھا سے پانی کے اخراج کے بعد مدھیہ پردیش کے نرمدا ندی کے حصہ کے ساحلی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال ہوگئی ہے۔

عہدیداروں کاکہنا ہے کہ جملہ 9613لوگو ں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے وہیں 207دیگر کو نرمدا‘ بھروچ‘ وڈوڈرا او ر پنچ محل اضلاعوں سے نکالاگیاہے۔ان میں سے 5744لوگوں کو اس کے بعد2317افراد کو بھروچ میں منتقل کیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ نرمدا‘ وڈوڈرا میں 1462‘ داھوڈ میں 20اور 70پنچ محل میں ہے۔

حکام نے بتایاکہ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے والوں میں 28متاثرہ دیہاتوں کے لوگ اور وہ لوگ شامل ہیں جو نرمدا ضلع میں دنیا کی سب سے اونچی یادگار مجسمہ برائے اتحادکے قریب واقع ہے۔