جام نگر:گجرات کے جام نگر میں ایک شخص کو پانچ لاکھ روپے سے زیادہ کی منشیات کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔پولیس نے اتوار کو بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی ٹیم نے کھجڈیا بائی پاس کے قریب ایک شخص کی تلاشی لی۔ اس دوران اس کے پاس سے 54 گرام میفیڈرون پاؤڈر برآمد کر کے اسے پکڑ لیا گیا۔ پکڑی گئی منشیات کی مالیت 5,50,300 روپے بتائی گئی ہے ۔ گرفتار شخص کی شناخت شبیر ای۔ واگھیر کے طور پرہوئی ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع کردی ہے ۔