کسی بھی جانی او رمالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے
احمد آباد۔ گجرات کے ضلع کچ میں اتوار کے روز4.0کی شدت کا ایک زلزلہ پیش آیا‘ تاہم عہدیدارو ں نے کہاکہ کسی بھی جانی او رمالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انسٹیٹیوٹ برائے سیسما لوجیکل ریسرچ(ائی ایس آر) نے کہاکہ ضلع کھچ کے بھاچاؤ شہر کے شمال شمال مغرب سے ایک اندازے کے مطابق 21کیلو میٹر کے فاصلہ پر زلزلے کا مرکز تھا۔
کلکٹر کچھ امیت اروڑا نے کہاکہ کم شدت کے زلزلے کے فوری بعد کسی بھی جانی او رمالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ضلع کچ کی پہچان زلزلے کی سرگرمیوں سے ہے اور اسکی’انتہائی ہائی رسک‘ زون کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔
اس خطے میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں‘ حالانکہ زیادہ تر زلزلوں کی شدت کم ہوتی ہے۔
سال 2001میں ایک بڑا زلزلہ پیش آیا تھا جس میں متعدد شہر اور گاؤ ں تباہ ہوگئے تھے۔ اس بدنام زلزلے میں 13800افراد کی موت اور 167,000افراد زخمی ہوئے تھے۔