احمدآباد ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے گجرات میں دہشت گردی اور منظم جرائم پر کنٹرول (جی سی ٹی او سی) بل کو منظوری دے دی ہے۔ متنازعہ یہ بل بی جے پی کی زیرقیادت ریاستی حکومت نے مارچ 2015ء میں منظور کیا تھا۔ اس قانون کی ایک اہم خصوصیت یہ ہیکہ ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت کو اب جائز ثبوت سمجھا جائے گا۔
کھیتوں میں فاضل اشیاء جلانے
پر 29 کسانوں کو جرمانہ
مظفرنگر ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے شاملی ضلع میں فصلوں کی کٹائی کے بعد فاضل اشیاء کو جلانے پر 29 کسانوں پر فی کس 2500 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اروند سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع حکام نے کھیتوں میں فاضل اشیاء کو جلانے کے خلاف انتباہ دیا تھا جس کی وجہ سے آلودگی پیدا ہورہی تھی۔