گروپ 4 جائیدادوں کیلئے درخواستیں داخل کرنے تاریخ میں 30 جنوری تک توسیع

   

تاحال 5 لاکھ درخواستیں وصول، گروپ 2 جائیدادوں کیلئے پہلے دن 15,409 درخواستوں کا ادخال
حیدرآباد ۔ 21 جنوری (سیاست نیوز) ریاست میں سرکاری ملازمتوں کی فراہمی کیلئے نوٹیفکیشن کی اجرائی اور درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے تاحال 26 زمروں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ 13 زمروں کیلئے درخواستیں قبول کی ہے۔ گروپ 2 اور 4 جائیدادوں کیلئے درخواستیں قبول کرنے کا عمل جاری ہے۔ مزید 11 زمروں کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل باقی ہے۔ پہلی مرتبہ ملازمتوں کی حصولی کیلئے دعویداروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جارہا ہے۔ 15 زمروں کے 12,507 جائیدادوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں جس کیلئے ابھی تک 12,29,391 درخواستیں وصول ہوئی ہیں یعنی ایک ملازمت کیلئے 98 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ سب سے زیادہ ڈیویژنل اکاؤنٹس آفیسر (ڈی اے او) کیلئے درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ 53 جائیدادوں کیلئے 1,06,263 درخواستیں وصول ہوئی ہے۔ ایک جائیداد کیلئے 2005ء امیدوار دعویدار ہیں اس کے بعد 23 ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیر آفیسر کی جائیدادوں کیلئے 19,814 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ سب سے کم ملگ فاریسٹ کالج اسسٹنٹ پروفسیرس جائیدادوں کیلئے 188 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپ I کی 503 جائیدادوں کیلئے جملہ 3,80,204 درخواستیں وصول ہوئی جس کے پریلیمنری نتائج جاری کردیئے گئے۔ جون میں مینس امتحان کے انعقاد کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ گروپ 4 جائیدادوں کیلئے 30 ڈسمبر تا 18 جنوری تک 4,97,056 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی۔ درخواستیں داخل کرنے کی 19 جنوری آخری تاریخ تھی۔ عوام کے بھاری ردعمل کو دیکھتے ہوئے 30 جنوری تک درخواستوں کی وصولی میں توسیع دی گئی۔ اس حساب سے تاحال صرف گروپ 1,2,4 جائیدادوں کیلئے 8,92,665 درخواستیں وصول کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پہلے دن ہی شام 5 بجے تک 15,405 درخواستیں قبول کرنے کا عمل بہت جلد شروع ہوگا۔ کمیشن کی جانب سے گروپ 2,3 جائیدادوں کیلئے بھی بڑے پیمانے پر درخواستیں وصول کرنے کی توقع کررہے ہیں۔ن