نظام آباد :24؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )نظام آباد ضلع اقلیتی بہبود عہدیدار کرشنا وینی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گروپ II اقلیتی امیدواروں کیلئے آئندہ ماہ 2؍ ڈسمبر کو ماک ٹسٹ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ انہوں نے امیدواروں سے خواہش کی کہ 29؍ نومبر تک امیدوار درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ 2؍ ڈسمبر کو صبح 10:30 تا سہ پہر 4 بجے تک ماک ٹسٹ کا انعقاد عمل میںآئے گا۔ ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود نظام آباد کرشنا وینی نے کہا کہ تلنگانہ مائناریٹیزاسٹڈی سرکل و کیرئر کونسلنگ سنٹر نظام آباد کے زیر اہتمام مفت (تمثیلی امتحانات)، TGPSC Group-II Full Length Mock Tests گروپ II سرویسیس امتحانات کی تیاری کیلئے اقلیتی اہل امیدواروں ( مسلم ، سکھ ، عیسائی ، جین ، بدھسٹ ، پارسی ) سے درخواستیںمطلوب ہے درخواستیں 29؍ نومبر 2024 سے قبل ضلعی دفتر برائے محکمہ اقلیتی بہبود نظام آباد روم نمبر(222) سکنڈ فلور پر داخل کریں ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبودنے اقلیتی اہل امیدواروں سے اس سنہری موقع سے مستفید ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
گروپ II کیلئے تمثیلی امتحانات
سدی پیٹ /24 نومبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )محکمہ اقلیتی بہبود ضلع سدی پیٹ( پریس نوٹ ) ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود ، سدی پیٹ شیخ احمد نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ مائناریٹیزاسٹڈی سرکل و کیرئر کونسلنگ سنٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام مفت تمثیلی امتحانات) ، TGPSC Group،II Full Length Mock Tests گروپ II سرویسیس امتحانات کی تیاری کیلئے ، اقلیتی اہل امیدواروں (مسلم، سکھ، عیسائی، جین، بدھسٹ، پارسی) سے درخواستیں مطلوب ہے درخواستیں ضلعی دفتر برائے محکمہ اقلیتی بہبودسدی پیٹ فرسٹ فلور، کلکٹر آفس سدی پیٹ پر داخل کریں اور مفت تمثیلی امتحانات کا پہلا ٹسٹ بتاریخ 2 ، 3 دسمبر اور دوسرا ٹسٹ ، 9 اور 10 دسمبر 2024 کو صبح 10:30 تا شام4:30 بجے تک منعقد ہونگے ۔ ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود نے سدی پیٹ کے اقلیتی اہل امیدواروں سے اس سنہری موقع سے مستفید ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ضلعی دفتر برائے محکمہ اقلیتی بہبودسدی پیٹ فرسٹ فلور، کلکٹر آفس سدی پیٹ سے ربط کرسکتے ہیں۔
مقروض اٹنڈر کی خودکشی
یلاریڈی /.24 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نویز ) مقروض اٹنڈر کی خودکشی کرنے کا واقعہ منڈل سداشیونگر کے اڈلور یلاریڈی میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق موضع سے تعلق رکھنے والا 45 سالہ لنگم تاڑوائی تحصیل آفس میں اٹنڈر کی خدمات انجام دے رہا تھا ۔ اس کو تین لڑکیاں ہیں جس میں دونوں کی شادی کرچکا تھا ۔ جس کیلئے مقروض ہونے پر قرض ادائیگی کے وسائل نہ رہنے پر موضع شیوار پر درخت سے پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی ۔