گریٹر حیدرآباد میں 2 ڈبل ڈیکر فلائی اوورس تعمیر کرنے کی تجویز

   

ایلوٹیڈ پلرس پرمیٹرو الائنمنٹ ، تعمیری اخراجات میں 30 فیصد کمی، بہت جلد ٹنڈرس کی طلبی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست نیوز) حکومت نارتھ سٹی میں ڈبل ڈیکر کوریڈور تعمیر کر رہی ہے۔ پہلے پیراڈائز سے ڈیری فارم تک 5.32 کیلو میٹر تک تعمیر کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ تازہ طور پر جے بی ایس تا شاہ میر پیٹ آؤٹر رنگ روڈ کے راستے پر ڈبل ڈیکر فلائی اوور تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اگر یہ دونوں کواریڈور استعمال میں آتے ہیں تو حیدرآباد ملک میں سب سے بڑے ڈبل ڈیکر نیٹ ورک والا شہر ہونے کا ریکارڈ حاصل کرے گا۔ فی الحال ناگپور میں 5.6 کیلو میٹر ڈبل ڈیکر فلائی اوور ہے ۔ جوبلی بس اسٹانڈ سے شاہ میر پیٹ تک تجویز کردہ 22 کیلو میٹرس میٹرو کے راستے تقریباً 18 کیلو میٹر تک ڈبل ڈیکر تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔ اس ڈبل ڈیکر فلائی اوور میں پہلی منزل ایلوٹیڈ میں گا ڑیاں سفر کریں گی ۔ دوسری منزل پر میٹرو ریل دوڑے گی ۔ پیراڈائز سے میڑچل تک تجویز کردہ 23 کیلو میٹرس میٹرو روٹ میں سچترا تک ڈبل ڈیکر رہے گا ۔ وہاں سے میڑچل تک ایلوٹیڈ میٹرو کواریڈور رہے گا ۔ ایچ ایم ڈی اے کے ایک عہدیدار نے بتایا اس سے دونوں راستوں پر میٹرو ریل کی تعمیری لاگت 30 فیصد گھٹ جانے کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے عہدیداروں نے ایلوٹیڈ کوریڈور کیلئے پہلے ہی حصول اراضیات کا کام شروع کردیا ہے جو آخری مراحل میں ہیں۔میٹرو کیلئے علحدہ حصول ارا ضی کی ضرورت نہیں ہے ۔ میٹروالائنمنٹ کیلئے ایلوٹیڈ کواریڈور کے پلرس کی اونچائی بڑھائی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں حیدرآباد ایرپورٹ میٹرو ریل لمٹیڈ کی جانب سے بہت جلد ڈی پی آر تیار کیا جائے گا ۔ فی الحال دونوں روٹس پر ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے حصول ارا ضیات کا عمل جاری ہے جس کے بعد ٹنڈرس طلب کئے جائیں گے ۔2