گریٹر حیدرآباد کو دو میونسپل کارپوریشنس میں تبدیل کرنے کی تیاریاں

   

GHMC میں 100 وارڈس اور GSMC میں 100 وارڈس ہوں گے ، شہر کا رقبہ بڑھ کر 2 ہزار مربع کلومیٹر ہوگا
پرساد راؤ کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لینے کی ذمہ داری اڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج انڈیا (ASCI) کو سونپی گئی
حیدرآباد 22 فروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت نے انتظامی سہولیات ، ترقی اور مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر گریٹر حیدرآباد کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ پہلے آوٹر رنگ روڈ کے حدود میں شامل 27 میونسپلٹیز کو ضم کرکے جی ایچ ایم سی کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایچ ایم ڈی اے حدود کو ریجنل رنگ روڈ تک وسعت دینے اتفاق کیا گیا ہے ۔ انضمام کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریش اور گریٹر سکندرآباد میونسپل کارپوریشن کی حیثیت سے تقسیم کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حال میں عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے اس تجویز پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس کا مطالعہ کرنے کی ذمہ داری اڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا کو سونپی گئی ہے ۔ جی ایچ ایم سی اس وقت 150 ڈیویژنس پر مشتمل ہے جو 625 مربع کلو میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مضافاتی میونسپلٹیز اور کارپوریشنس کو ضم کرنے کے بعد اس کو دو میٹرو پولیٹن شہروں میں تبدیل کرنے کی حکمت عملی پر کام کیا جارہا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے اطراف و اکناف کے موجودہ 7 میونسپل کارپوریشنس ، کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ اور 20 میونسپلٹیز کو شامل کرلیا جائے تو یہ رقبہ بڑھ کر 2 ہزار مربع کلو میٹر ہوجائے گا ۔ اس وقت 27 میونسپلٹیز کی گورننگ باڈیز کی میعاد ختم ہوچکی ہے ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اگر ریاست بھر میں بلدیات کے انتخابات کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ مگر ان کے انتخابات نہیں کرائے جائیں گے ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں جی ایچ ایم سی میں ضم کرنے کے بعد انتخابات کے امکانات ہیں ۔ 2007 میں حکومت نے مضافاتی بلدیات کو میونسپل کارپوریشن حیدرآباد میں ضم کیا اور اس کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن بنایا ۔ جی ایچ ایم سی کی جغرافیائی ترتیب ، کتنے وارڈس اور کتنے ملازمین ہونے چاہئیں اس کا مطالعہ کرنے پرساد راؤ کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ اس کمیٹی نے جی ایچ ایم سی کو 50 سرکلس اور 6 زونس پر مشتمل ہے ۔ حکومت کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لے رہی ہے۔ 2016 میں وارڈس کی تقسیم سائنٹفیک طریقہ سے نہ ہونے کے الزامات عائد ہوئے ۔ چیف منسٹر نے ماضی کی غلطیوں کو دور کرنے اور مستقبل کی آبادی اور ووٹرس کو مد نظر رکھ کر سائینٹفک طریقے سے تقسیم کی ہدایت دی ہے ۔ دو میٹرو پولیٹن سٹیز کے وجود میں آنے کے بعد GHMC میں 100 وارڈس 25 سرکلس اور 5 زونس رہیں گے ۔ اس طرح GSMC میں 100 وارڈس 25 سرکلس اور 5 زونس رہیں گے ۔ جی ایچ ایم سی گورننگ باڈی کی میعاد 10 فروری 2026 کو ختم ہورہی ہے ۔ اس سے قبل بلدیات اور کارپوریشنس کا انضمام مکمل کرنے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ 2