گریٹر حیدرآباد کے اسمبلی حلقہ جات میں رائے دہندوں کی تعداد

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری(سیاست نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے تلنگانہ کے 119 اسمبلی حلقہ جات کے لئے قطعی فہرست رائے دہندگان جاری کردی ہے۔ ریاست میں جملہ رائے دہندوں کی تعداد 33037113 ہے۔ فہرست رائے دہندگان میں تمام 119 اسمبلی حلقہ جات کے رائے دہندوں کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ گریٹر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اسمبلی حلقہ جات میں رائے دہندوں کی تعداد حسب ذیل ہے۔
مشیرآباد : 306404
ملک پیٹ : 315643
عنبر پیٹ : 278697
خیریت آباد : 296403
جوبلی ہلز : 387227
صنعت نگر : 252540
نامپلی : 322994
کاروان : 363071
گوشہ محل : 274680
چارمینار : 228507
چندرائن گٹہ : 347711
یاقوت پورہ : 355992
بہادر پورہ : 321253
سکندرآباد : 267304
سکندرآباد کنٹونمنٹ : 252115
راجندر نگر : 599678
مہیشورم : 556054
ایل بی نگر : 600500
اپل : 533702
کوکٹ پلی : 471931
قطب اللہ پور : 712868
شیر لنگم پلی : 747726