٭ مرکزی حکومت نے دسہرہ اور دیوالی کے بشمول مختلف تہواروں کے دوران گنگا اور اس کی ذیلی ندیوں میں مورتیوں کے وسرجن کو روکنے کیلئے 15 نکاتی ہدایت جاری کی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 50 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ نیشنل مشن فار کلین گنگا نے ایک بیان میں یہ بات بتائی ہے۔ اس ہدایت کا 11 ریاستوں پر اطلاق ہوتا ہے جہاں گنگا کے طاس موجود ہیں۔