نئی دہلی : لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا 23 فروری 2023 کو گنگٹوک، سکم میں CPA انڈیا ریجن کی 19ویں سالانہ زون III کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔سکم کے گورنر لکشمن پرساد اچاریہ ، سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ ، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش ، ہندوستان کے قانون ساز اداروں کے پریزائیڈنگ آفیسرز ، اراکین پارلیمنٹ ،سکم اسمبلی کے ممبران اور دیگر معززین اس تقریب میں شرکت کریں گے۔دو روزہ کانفرنس میں درج ذیل موضوعات زیر بحث آئیں گے ۔(i) پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلی کو عوام/شہریوں کے لیے مزید قابل رسائی بنانا (ii) منشیات کا استعمال اور مستقبل کا طریقہ کار (iii) سائبر غنڈہ گردیکانفرنس کے اختتام پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا 24 فروری 2023 کو اختتامی خطاب کریں گے ۔شمال مشرقی ریاستوں میں اب تک 18 علاقائی کانفرنسوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے جن میں شمال مشرقی علاقائی دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (NERCPA) اور CPA Region-III کے ذریعے منعقد ہونے والے پروگرام شامل ہیں۔