عصمت ریزی کرنے والا یہ شخص سابق میں ایک اسکول لائبریرین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتا تھا
پناجی۔ ایک برطانوی عورت کے ساتھ اس کے مرد ساتھی کے ساتھ ایک مقامی شخص نے گوا کے ارام بول ساحل کے قریب میں مبینہ عصمت ریز ی کا معاملہ پیش آیاہے‘ منگل کے روز پولیس نے کہاکہ مساج کرنے کا بہانے کا اس کام کو انجام دیاگیاہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم 32سالہ مقامی وینسنٹ ڈیوسوزاوہ گرو پ کا حصہ ہے جونارتھ گوا ضلع میں ارام بول ساحل کے قریب مبینہ مالش خدمات پیش کرتا ہے‘ جو عالمی سیاحوں میں کافی مقبول ہے۔پیرنیم پولیس نے پیر کے روز اس کو گرفتار کرلیاہے۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے کہاکہ عصمت ریزی کرنے والا یہ شخص سابق میں ایک اسکول لائبریرین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتا تھا۔ ہم نے اس کے ماضی کے ریکارڈس کے حصول کے لئے مذکورہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیاتھا۔ پولیس کا کہناہے کہ وہ فی الحال لائبریرین کے طور پر خدمات انجام نہیں دے رہا ہے۔
ایک درمیانی عمر کی عورت کی جانب سے پولیس میں کی گئی شکایت کے مطابق جوگوا ائی ہوئی ہے‘ مذکورہ ملزم نے جب وہ میٹھے پانی کی جھیل کے قریب میں اپنے مرد ساتھی کے ساتھ لیٹی ہوئی تھی مساج کا جھانسہ دے کر مبینہ عصمت ریزی کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جو ن 2کے روز یہ مبینہ واقعہ پیش آیاہے‘ مگر عورت نے یوکے میں اپنے گھر والوں سے مشاورت کے بعد پیر کے روز پیرنیم پولیس اسٹیشن مں ییہ شکایت درج کرائی ہے اور ہندوستان میں برطانوی سفارت خانہ سے مدد مانگی ہے۔
مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ شکایت ملنے کے ایک گھنٹے کے اندر پیرنیم پولیس انسپکٹر وکرم نائیک کی قیادت میں حرکت میں ائی اور ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔ پیر کی شب ملزم اورمتاثرہ دونوں کو قریب کے ماپوسہ شہر میں ضلع اسپتال کو طبی جانچ کے لئے روانہ کردیاگیاہے۔
اس عہدیدار نے کہاکہ ائی پی سی کی دفعہ 376کے تحت ملزم کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کرلی گئی ہے اورپولیس پیر کے روز اس تحویل کی مانگ کے لئے مقامی عدالت میں ملزم کو پیش کیا۔ اس معاملے کی جانچ کی نگرانی ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس(پیرنیم) سدھانتھ شیروڈکر کررہے ہیں