نئی دہلی: کرکٹر سے سیاستداں بننے والے گوتم گمبھیر اور دیگر افراد کے خلاف کروڑہا روپے کے دھوکہ دہی کے الزام میں دہلی پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ گوتم گمبھیر اور دیگر کے خلاف 50سے زائد لوگوں نے شکایت درج کروائی۔ ذرائع کے مطابق شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ انہوں نے 2011ء اندرا پورم، غازی آباد میں ایک ریئل اسٹیٹ پراجکٹ کے تحت اپنا فلیٹ بک کروایا لیکن یہ پراجکٹ آج تک شروع نہیں ہوا۔گمبھیر روور بلڈ ویل ریلٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ اور ایچ آر انفراسٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے جوائنٹ پراجکٹ کے ڈائرکٹر اور برانڈ ایمبسڈر دونوں تھے۔ 2016ء میں ان سے کے خلاف ہاؤسنگ پراجکٹ میں اپارٹمنٹ بک کراونے کے عوض میں لوگوں سے مبینہ طور پر کروڑوں کی ٹھگی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ بلڈر نے متاثرین کے ساتھ جون۔ جولائی میں بلڈر بایر اگریمنٹ کیا۔ جبکہ اس پراجکٹ کا سیک شانڈ بلڈنگ پلان 6جون 2013ء میں ہی اکسپائر ہوگیا تھا۔ باوجود اس کے بلڈرز متاثرین سے غیر مجاز طریقہ سے پیسہ جمع کرتے رہے۔ مجوزہ پراجکٹ کے سائٹ سے منسلک تنازعہ کے بارے میں خریداروں کو جان بوجھ کر اندھیرے میں رکھا گیا۔ اتھاریٹیز نے لا ئسنس فیس وغیرہ ادا نہ کرنے اور دیگر معاملوں کونظر انداز کرنے کی وجہ سے متعلقہ پراجکٹ کی منظوری کو 15اپریل 2015 ء میں منسوخ کردیاتھا۔ چارج شیٹ میں سنجیدہ اور فرم کے علاوہ اس پر موٹرس مکیش کھرانہ، گوتم مہرا او رببیتا کھرانا کوملزم کے طور پر نامزد کیا ہے۔
الزام کے مطابق اس کے اشتہارات میں گمبھیر برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر خریداروں کو اس میں سرمایہ کاری کرنے اور فلیٹ خریدنے کے لئے اپنی متوجہ کیا تھا۔