تھروننتا پورم:کیرالا حکومت اور گورنر عارف محمد خان کے درمیان جاری رسہ کشی عروج پر ہے۔ اس درمیان بڑی خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ عارف محمد خان کو کیرالا کلامنڈلم ڈیمڈ ٹو یونیورسٹی کے چانسلر عہدہ سے دستبردار کر دیا گیا ہے۔ ایل ڈی ایف حکومت نے جمعرات کو کیرالا کلامنڈلم ڈیمڈ یونیورسٹی کے قوانین میں ترمیم کر کے اس بات کو یقینی بنایا کہ گورنر عارف محمد خان یونیورسٹی چانسلر عہدہ سے ہٹ جائیں۔ اب اس عہدہ پر آرٹ اینڈ کلچر شعبہ کے کسی معروف شخص کو مقرر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل کیرالہ حکومت نے صاف لفظوں میں کہہ دیا تھا کہ وہ نہیں چاہتی کہ گورنر عارف محمد خان ریاست میں یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدہ پر رہیں۔ کیرالا حکومت نے آرٹ اینڈ کلچر سے متعلق ڈیمڈ یونیورسٹی کے قوانین میں ترمیم کے لیے حکم بھی جاری کر دیا ہے۔