گورنر نے چار خصوصی بلڈ کلکشن گاڑیوں کا افتتاح کیا

   

حیدرآباد ۔16۔اگست (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے چار خصوصی موبائیل بلڈ کلکشن ایمبولنس گاڑیوں کا افتتاح انجام دیا ۔ راج بھون میں منعقدہ تقریب میں گورنر نے بلڈ کلکشن ایمبولنس گاڑیاں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے حیدرآباد ، نظام آباد ، ہنمکنڈہ اور کریم نگر برانچس کے حوالے کی ہیں۔ ان گاڑیوں کے ذریعہ بلڈ کلکشن کے بعد ضرورت مندوں تک پہنچایا جائے گا ۔ یہ گاڑیاں انڈین ریسرچ کونسل نئی دہلی کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ اس موقع پر ریڈ کراس سوسائٹی کے ریاستی صدر اجئے مشرا اور گورنر کے سکریٹری کے سریندر موہن موجود تھے۔ر