گولڈن ٹیمپل میں بیرونی سفارتخانوں کے سربراہوں کا لنگر

   

امرتسر ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرتے ہوئے ہندوستان میں تعینات تقریباً 90 بیرونی سفارتخانوں کے سربراہوں نے لنگر لگایا۔ کمیونٹی کچن کی جانب سے یہاں کھانا سربراہ کیا جاتا ہے۔ گرونانک دیو کی 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر یہ لنگر لگایا جاتا ہے۔ مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہیکہ ان سفیروں کا دورہ خوشی کا باعث ہے۔ وفد کے دورہ سے تجربات میں اضافہ ہوا ہے۔