اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے یوکرین اور روس سے بیک وقت اناج برآمد کرنے پر زور دیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ مسٹر گوٹیرس نے یوکرین اور روس سے ایک ساتھ اناج برآمد کرنے کے معاہدے کے بارے میں بات کی ہے ۔ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن نے تجویز دی تھی کہ اناج کی برآمد کا سب سے آسان اور کم خرچ والا راستہ بیلاروس کے ذریعے ہے ، حالانکہ اقوام متحدہ نے حالیہ دنوں بیلاروس کے راستے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے ۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مسٹر گوٹیرس کے نقطہ نظر سے خوراک کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔