ہائیکورٹ احکام نظر انداز ۔ تاجرین کی تحقیر عدالت کی درخواست
حیدرآباد۔/16 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے گڈی انارم فروٹ مارکٹ کے تاجرین کو کاروبار کی اجازت دینے کے احکامات کے باوجود انہیں کاروبار نہ کرنے اور مارکٹ میں داخلہ کی عدم اجازت کے خلاف ہول سیل فروٹ کمیشن ایجنٹس اسوسی ایشن نے تحقیر عدالت کی ایک درخواست داخل کی ہے۔ اسوسی ایشن کے صدر محمد تاج الدین نے کہا کہ تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے 13 ڈسمبر کو احکام جاری کرکے حکومت کو یہ حکم دیا تھا کہ تاجرین کو ایک ماہ کی مہلت دے کر کی اجازت احاطہ گڈی انارم فروٹ مارکٹ کتہ پیٹ میں دی جائے اور مجوزہ باٹا سنگارم مارکٹ میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے بعد ہی مارکٹ کو منتقل کیا جائے ۔ عدالت کے ان احکامات کے بعد گڈی انارم مارکٹ میں تاجرین نے دوبارہ کاروبار کرنے کی کوشش کی لیکن اگریکلچرل مارکٹ کمیٹی حکام نے پولیس کی مدد سے انہیں روک دیا اور کاروبار کرنے سے روکا جارہا ہے۔ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود بھی مارکٹ کمیٹی کے اس رویہ پر تحقیر عدالت کی ایک درخواست داخل کی گئی ہے۔ب