تندوری روٹیوں کو گرم کرنا : ٹھنڈی تندوری روٹیوں کو گرم کرنے کیلئے ان روٹیوں کو پانی سے تھپتھپا کر پھیلے ہوئے گرم توے پر ہلکی آنچ پر دس منٹ کیلئے رکھ دیں۔ اس توے کو ایک بھگونے سے ڈھک دیں دس منٹ بعد روٹیاں نکالیں۔روٹیاں بالکل تازہ جیسی نکلیں گی۔
ہر چیز منٹوں میں گلائیں : پائے ہو یا سری ،چنا ہو یا ماش کی دال،حلیم کی گندم ہو یا جو،کسی بھی قسم کی چیز کو جلد گلانے کیلئے اسے چولہے پر چڑھانے سے پہلے اس میں بیکنگ پاؤڈر ملا دیں ، بہت جلد گل جائے گی۔
خستہ کْرکْرے چپس :چپس بناتے وقت آلوؤں کو کاٹ کر جس پانی میں رکھا جائے اس میں تھوڑا سا نمک ڈال دیں۔ اس کے بعد پانی نکال کر کسی سفید خشک کپڑے میں آلوؤں کو رکھ کر خشک کرلیں،پھر تلیں۔خستہ اور لذیز چپس بنیں گے۔
آرائشی سامان کی حفاظت : لکڑی کے بنے ہوئے آرائشی سامان اور فرنیچر کو استعمال سے پہلے زیتون کا تیل لگا دیجیے اس طرح یہ چیزیں کریکس سے محفوظ رہیں گی۔
سفید فرنیچر کے دھبے : سفید رنگ والے فرنیچر سے دھبے صاف کرنے کیلئے ٹھنڈا پانی اور ذرا سا سرکہ استعمال کیجیے۔
مہندی کا گہرا رنگ : مہندی کے گہرے رنگ کیلئے ضروری ہے کہ مہندی کم از کم چھ گھنٹے بھیگی رہے اور اس میں چائے کا قہوہ ، لیموں،املی اور چینی شامل ہو۔اس کے بعد اسے استعمال کریں تو گہرا اور تیز رنگ آئے گا۔