٭ جب بھی کوئی چیز مثل کباب وغیرہ فرائی کریں تو تیل ڈالنے سے پہلے فرائنگ پین گرم کر لیں اور پھر تیل ڈال کر فوراہی اس میں کباب ڈال دیں اس طرح وہ پیندے سے نہیں چپکتے۔٭ اگر پنیر کو زیادہ دنوں تک محفوظ رکھنا ہو تو اس کے چاروں طرف نمک لگا کر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں اور ضرورت کے وقت اس دوھو کر استعمال کر لیں۔٭ اگر باداموں والے برتن میں ایک بڑا چمچ چینی شامل کردیں تو بادام کئی مہینوں تک تازہ رہیں گے٭ سبزیاں کاٹتے وقت اکثر انگلیوں پر کالے داغ پڑ جاتے ہیں آلو کاٹ کر ان پر گڑنے یا سفید سر کہ ملنے سے داغ دور ہوجاتے ہیں۔٭ ہاتھوں سے لہسن کی بودور کرنے کیلئے ہاتھ بہتے پانی کے نیچے رکھ کر ان پر اسٹیل کا چمچ رگڑیں بودور ہوجائے گی اس کے بعد صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھولیں۔