گہری دھند : سری نگر ہوائی اڈہ پر فلائٹ آپریشن متاثر

   

سری نگر: وادی کشمیر کا جمعہ کی صبح گہری دھند چھائی رہنے سے بیرون دنیا کے ساتھ فضائی رابطہ متاثر ہو کر رہ گیا۔حکام نے بتایا کہ وادی میں جمعہ کی صبح دھند چھائی رہنے سے سری نگر ہوائی اڈے پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے پروازوں کے اٹھنے اور لینڈ کرنے کے سلسلے میں خلل واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے تمام پروازوں کو جمعہ کی صبح موخر کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ روشنی بہتر ہونے کے بعد فلائٹ آپریشن کو بحال کر دیا گیا اور جمعہ کی پہلی فلائٹ نے سری نگر ہوائی اڈے پر 11 بجکر 48 منٹوں پر لینڈ کیا۔تاہم موسمی صورتحال کی وجہ س کوئی پرواز ملتوی نہیں ہوئی ہے ۔ادھر سری نگر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں جمعہ کی صبح گہری دھند چھائی رہی جس سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔