نئی دہلی۔جماعت اسلامی ہند(جے ائی ایچ) نے ہفتہ کے روز مرکزی حکومت سے استفسار کیاکہ وہ گیان واپی اوردیگر ملک کی مساجد کی حفاظت کے لئے عبادت کے مقامات(خصوصی دفعات) ایکٹ1991کو برقرار رکھاجائے۔
اپنے ہیڈکواٹر س پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے ائی ایچ نائب صدر پروفیسر محمد سلیم انجینئرملک میں مسلمانوں کی عبادت اورمسلمانوں کو نشانہ بنانے سے متعلق حالیہ پیش رفتوں پر تشویش کا اظہار کیاہے۔
انہو ں نے کہاکہ عدالتوں کو گیان واپی اور دیگر مساجد کے مطالبات سے متعلق درخواستوں پر غور نہیں کرنا چاہئے تھاجب عبادتگاہوں (خصوصی انتظامات)ایکٹ1991مذہبی مقامات کے کردار کو تبدیل کرنے سے منع کرتا ہے۔
انہو ں نے مرکزی حکومت سے استفسار کیاہے کہ انصاف اور امن کے مفااد میں 1991قانون کو برقرار رکھیں۔جے ائی ایچ نائب صدر نے کہاکہ رام نومی کے موقع پر مختلف جلوس نکالے گئے جس میں جان بوجھ ہر فرقہ وارانہ طور پر نہایت حساس علاقوں سے یہ جلوس لے گئے اور مساجد کی میناروں پر بھگوا پرچم لگانے کی کوششیں بھی کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”یہ تمام کام پولیس اور مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں ہوئے ہیں“۔
جموں کشمیرمیں اقلیتوں اور دیگر باہر کے لوگوں کے ہلاکتوں پر مذکورہ جے ائی ایچ صدر نے ایک تحقیقات کرانے کی مانگ کی اور حقیقی خاطیوں او رسازشیو ں پر کاروائی کی مانگ کریں۔