گیان واپی مسجد کے صحن میں ’شیولنگ‘ کی پوجا کی مانگ پر مشتمل درخواست وارناسی عدالت میں سنوائی

,

اسٹنٹ ضلع سرکاری کونسل سولبھ پرکاش نے کہاکہ فاسٹ ٹریک کورٹ جج مہیندر کمار پانڈے نے کرن سنگھ کی دائر کردہ درخواست کو قابل سماعت قراردیا اور اس معاملے پر سماعت کے لئے 2ڈسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

وارناسی۔اسٹنٹ ضلع سرکاری کونسل سولبھ پرکاش کا کہنا ہے کہ گیان واپی مسجد کے صحن میں ’شیو لنگ‘ کی پانچ کی مانگ پر مشتمل ایک درخواست پر جمعہ کے روز سنوائی متوقع ہے۔

نومبر17کے روز گیان واپی مسجد کمیٹی کی ایک درخواست کو عدالت نے مسترد کردیاتھا جس میں مسجد کے صحن میں ’شیولنگ‘ملنے اور پوجاکی مانگ پر مشتمل درخواست پر اعتراض جتایاگیاتھا اوراس کیس پر سنوائی2ڈسمبر کو مقرر کی تھی۔

اسٹنٹ ضلع سرکاری کونسل سولبھ پرکاش نے کہاکہ فاسٹ ٹریک کورٹ جج مہیندر کمار پانڈے نے کرن سنگھ کی دائر کردہ درخواست کو قابل سماعت قراردیا اور اس معاملے پر سماعت کے لئے 2ڈسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

مسجد کمیٹی نے عبادت کے مقامات(خصوصی قانون) ایکٹ1991کا حوالہ دیکر اس درخواست پر اعتراض جتایاتھا۔

اس قانون میں کہاگیاہے کہ 15اگست1947سے قبل کسی بھی عبادت کے مقام کے مذہبی کردار کو برقرار رکھا جائے۔پرکاش نے کہاکہ ہندو فریق کے وکیل نے یہ دلیل پیش کی کہ اس پر وقف قانون لاگو نہیں ہوتا ہے۔