گیس سبسیڈی ’اجولا ‘تک محدود

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے ایل پی جی سیلنڈروں پر سبسیڈی کو اجولا اسکیم تک محدود کردیا ہے ۔ اس کے تحت 9 کروڑ غریب خواتین اور دیگر استفادہ کنندگان کو 200 روپئے تک سبسیڈی دی جارہی ہے ۔ دیگر عام گھرانوں کیلئے اب کوئی گیس سبسیڈی نہیں ہے ۔ انہیں سیلنڈر مارکٹ قیمت پر لینا ہوگا ۔