ہاؤس فل 5 کا بالی ووڈ میں منفرد ریکارڈ ہوگا

   

ممبئی، 4 جون (آئی اے این ایس)۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار اکشے کمارکی فلم ہاؤس فل 5 سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس کے پچھلے 4 حصوں کو شائقین کی جانب سے بہت اچھا پیار ملا تھا اور اب یہ حصہ بھی شائقین کی تفریح کے لیے آیا ہے۔ یہ فلم ابھی ریلیز بھی نہیں ہوئی ہے اور اس نے پہلے ہی کچھ بڑے ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔ سب سے پہلے تو یہ فلم بالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے زیادہ بجٹ والی کامیڈی فلم بن گئی ہے۔ اس کے علاوہ فلم میں20 سے زائد مشہور اسٹارس کی موجودگی بھی بتاتی ہے کہ یہ فلم کتنی بڑی ہے۔ بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہونے جا رہا ہے کہ کسی فلم فرنچائزکا 5واں حصہ ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ اب تک گول مال سیریز واحد سیریز تھی جس کے 4 حصے تھے۔ ہاؤس فل کے بھی 4 حصے تھے۔ اب یہ بالی ووڈ کی پہلی فلم بن گئی ہے جس کا 5 واں حصہ ریلیز ہونے جا رہا ہے لیکن اس کے بعد بھی یہ فلم ساؤتھ کا مقابلہ نہیں کر پائی۔ کیونکہ اکشے کی اس فلم کی ریلیز سے پہلے ہی ساؤتھ کی ایک فلم یہ ریکارڈ بنا چکی ہے۔ساؤتھ کے سوپر اسٹار مموٹی کی اداکاری کو پوری دنیا میں سراہا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے اور کئی ریکارڈز بھی بنائے۔ یہ ان کے ریکارڈ میں سے ایک ہے۔ مموٹی کی فلم سی بی آئی ملک کی پہلی فلم ہے جس کے 5 حصے ہیں۔ اس فلم کا پہلا حصہ 1988 میں آیا تھا۔ اس کا دوسرا حصہ 1989 میں آیا تھا۔ فلم کا تیسرا اور چوتھا حصہ 2004 اور 2005 میں آیا تھا۔ فلم کا پانچواں حصہ سال 2022 میں آیا تھا۔ یعنی پی مموٹی کی فلم نے اکشے کی ہاؤس فل 5 آنے سے 3 سال پہلے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ ہاؤس فل 5 کی بات کریں تو یہ فلم 6 جون 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں اکشے کے علاوہ ابھیشیک بچن، رتیش دیش مکھ، نرگس فخری، کریتی سینن اور نانا پاٹیکر سمیت کئی ستارے نظر آئیں گے۔مسلسل ناکامی سے پریشان اکشے کو اس فلم کا کامیاب ہونا ضروری ہے ۔