ہاتھوں میں ’مشعل‘ لئے راہول گاندھی مہارشٹرا میں داخل ہوئے۔ بھارت جوڑو یاترا

,

   

نوٹ بندی‘ جی ایس ٹی پر انہوں نے مودی حکومت کونشانہ بنایا
دیگلور۔پیر کی رات میں ہاتھوں میں مشعل لئے اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران مہارشٹرا میں داخل ہونے والے کانگریس لیڈر نے کہاکہ حکومت کی ”غلط“ پالیسیوں جیسے نوٹ بندی او رجی ایس ٹی کے خراب نفاذ کے سبب چھوٹی اور درمیان کاروباری شدید متاثر ہوئے ہیں۔

گاندھی نے کہاکہ مہارشٹرا میں اگلے 15دن اپنے قیام کے دوران وہ ریاست کی آواز اور اس کے درد کو سنیں گے‘ انہو ں نے پرعزم انداز میں کہاکہ ستمبر7کے روز کنیا کماری سے شرو ع ہونے والی ان کی 61دنوں کی اس یاترا کو کوئی روک نہیں سکے گا‘ اس کا اختتام سری نگر پر ہوگا۔

پڑوسی ریاست تلنگانہ سے مہارشٹرا کے ضلع ناندیڑھ کے دیگلور میں راہول گاندھی پہنچے جو 3570کیلو میٹر طویل یاترا کی قیادت کررہے ہیں۔

ریاست میں اپنے قیام کے دوران گاندھی پارٹی کی بحالی کے لئے ملک بھر میں چلنے والے اس مارچ کے حصہ کے طور پر دو ریالیوں سے خطاب کریں گے۔

مہارشٹرا کانگریس کے بڑے قائدین بشمول پارٹی کے ریاستی صدر نانا پتولی نے یاترا کاخیر مقدم کیا۔ دیگلور میں کلامندر پر چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کے پاس پارٹی یونٹ نے یاترا میں شامل افراد کا خیرمقدم کیاہے۔

یہاں پر پارٹی کارکنوں کے مجموعے سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے کہاکہ ان کا مقصد اگلے 15دنوں میں مہارشٹرا کی آواز اوردرد سننا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دو ماہ قبل مارچ کاآغازکنیا کماری سے ہوا اور اس کا اختتام ترنگا لہرا کرسری نگر میں کریں گے۔

کانگریس کے سابق صدر نے زوردیاکہ ”کوئی طاقت اس یاترا کوروک نہیں سکے گی“مہارشٹرا میں کانگریس کئی دہوں تک ایک مضبوط سیاسی جماعت رہی ہے مگر پچھلے سال جون تک تین پارٹیوں کے اشتراک سے حکومت بنائی گئی تھی۔

گاندھی نے کہاکہ یاترا کا مقصد ملک کی عوام کومتحد کرنا اور ملک کے سامنے اہم مسائل کو لانا ہے۔انہوں نے کہاکہ ”ملک میں بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے۔ روزگار پیدا کرنیوالی ریڑھ کی ہڈی چھوٹے اوردرمیانی کاروباری‘ صنعت کار کسان ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی جی کی پالیسیوں نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے غلط نفاد نے ریڑھ کی ہڈی کو توڑ کر رکھ دیاہے“۔مرکز رپ گاندھی کا یہ حملہ ایک ایسے وقت میں آرہا ہے جب نوٹ بندی میں 500اور1000روپئے کے پرانے نوٹ کو بند کرتے ہوئے نوٹ بندی نافذ کی تھی۔

انہوں نے مودی حکومت پر مزیدتیز حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ”ہندوستان کی حقیقت یہ ہے کہ یہ ملک اپنے نوجوانوں کو چاہا کر بھی روزگار نہیں دے سکتا۔ ایک طرف بے روزگاری ہے تودوسری طرف مہنگائی ہے“۔

کانگریس ایم پی نے کہاکہ ملک بھر میں پد یاتراکا اہم مقصد ملک میں پھیلائی جارہی بڑھتی نفرت‘ غصہ اور تشدد کے خلاف آواز اٹھانا۔گاندھی نے کہاکہ ”وزیراعظم نریندر مودی نے جس وقت گیس سلنڈر کی قیمت 400روپئے (یوپی اے حکومت کے دور میں) ہوئی تھی تو شکایت کی تھی۔

مگر اب اسی سلنڈر کی قیمت 1200روپئے ہوگئی ہے‘ مگر وہ کچھ نہیں کہہ رہے ہیں“۔ گرونانک جینتی کے موقع پر نصف رات کے قریب کانگریس ایم پی نے گردوارہ یادگیری بابا زورار سنگھ جی‘ فتح سنگھ جی پہنچے۔

راہول گاندھی اپنی اس یاتراکے دوران مہارشٹرا کے چھ پارلیمانی حلقہ اور 15اسمبلی حلقہ جات کادورہ کریں گے۔ نومبر20کے روز مدھیہ پردیش میں داخل ہونے سے قبل پانچ ضلع بھر میں وہ 382کیلو میٹر کی مسافت طئے کریں گے۔