ہاسپٹل میں بچوں کی موت پر ڈاکٹروں کے خلاف قتل کا معاملہ درج

   

بھیلواڑا : راجستھان کے بھیلواڑا میں مہاتما گاندھی اسپتال مین دو معصوم بچوں ی موت کے معاملے میں ایک بچے کے گھروالوں نے ڈاکٹروں اور دو نرس کارکنوں کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرایا ہے ۔ بھیم گنج پولیس اسٹیشن پر گلاب پورا علاقے کے گھنٹالیا کا کھیڑا کے رہنے والے وشنو کھٹیک نے مہاتما گاندھی اسپتال کے ڈاکٹر شالین ،ڈاکٹر روی ناتھ اور ڈاکٹر کلدیپ سنگھ کے ساتھ ہی نرسنگ اہلکار سلیم اور سنیل پوروال کے خلاف علاج میں لاپرواہی برتنے وغیرہ کے سلسلے میں معاملہ درج کرایا ہے ۔معاملے میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس کے بیٹے کی اسپتال کے ڈاکٹروں اور ملازمین کی لاپرواہی سے این آئی سی یو میں علاج کے دوران وارمر میں زیادہ درجہ حرارت ہونے سے موت ہوگئی ہے ۔اسپتال سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرارون کے ذریعہ چار رکنی ٹیم سے کرائی گئی جانچ میں کچھ اہلکار اور ڈاکٹر قصوروار پائے گئے ہیں جنہیں نوٹس دیا گی اہے ۔جانچ میں قصوروار پائے جانے کے بعد متوفی بچہ کے باپ نے ہفتے کی رات بھیم گنج تھانے میں ان کے خلاف غیر ارادہطورپر بچے کے قتل کا معاملہ درج کرایا۔واضح رہے کہ اس معاملے کے سلسلے میں مظاہرین نے دو دن پہلے ہی وارننگ دی تھی کہ کارروائی نہیں ہونے پر مقدمہ درج کرایا جائے گا وہیں 10-10 لاکھ کا معاوض نہ ملنے پر 31 اکتوبر کو بھیلواڑا بند رکھا جائے گا۔