ہانگ کانگ میں مسلسل دوسرے دن بھی طیارہ خدمات ٹھپ

   

ہانگ کانگ۔13 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمہوریت کے حامی مظاہرین کے داخل ہونے کی وجہ سے منگل کو فضائی خدمات کو لگاتار دوسرے دن بھی روکنی پڑی ۔ہانگ کانگ ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمینل کی عمارت میں مظاہرین کی داخل ہونے کی وجہ سے وہاں کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ شام 4:30 بجے سے چیک ان خدمات بند کردی گئیں۔ جن پروازوں کے لئے مسافروں نے پہلے ہی چیک ان کرچکے ہیں وہ روانہ ہوں گے اور باہر سے آنے والی پروازیں ہوائی اڈے پر اتر سکتی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز ، مظاہرین ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے پر داخل ہونے کی وجہ سے سہ پہر 3:30بجے سے چیک ان کو بند کردیا گیا تھا۔ آج صبح چھ بجے سے ایک بار پھر مسافر طیاروں کا آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔