ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع کردی

,

   

واشنگٹن، 22اپریل (یو این آئی) امریکہ نے منگل کو کہا کہ اس نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے ہندوستانی وقت کے مطابق آدھی رات کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان کی قیادت کی اپیل کے بعد ایران پر منصوبہ بند فوجی حملے میں تاخیر اور جنگ بندی میں توسیع پر رضامند ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ اس جنگ بندی میں توسیع کر رہے ہیں جسے انہوں نے ایران کے اندر ’’سنگین طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘‘ صورتحال کے طور پر بیان کیا ہے ۔ انہوں نے تہران کی جانب سے مذاکرات کیلئے متفقہ پوزیشن کے فقدان پر تشویش کا اظہاربھی کیا۔بیان کے مطابق توقف کی درخواست پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کی تھی۔ واشنگٹن نے اس وقت تک کسی بھی جارحانہ کارروائی کو روکنے پر اتفاق کیا ہے جب تک کہ ایرانی رہنما اور نمائندے ’’مذاکرات کیلئے متفقہ تجویز‘‘پیش نہیں کرتے ۔

آبنائے ہرمز امریکہ کے کنٹرول میں ، کسی جہاز کو ایرانی بندرگاہ جانے کی اجازت نہیں: ٹرمپ

واشنگٹن : 22 اپریل ( یو این آئی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی ہے اور آبنائے ہرمز امریکہ کے کنٹرول میں ہے، کسی جہاز کو ایرانی بندرگاہ جانے کی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا ایران معاشی بدحالی کا شکار ہے، آبنائیہرمزپرناکہ بندی سے ایران کو تقریباً 500 ملین ڈالر کا یومیہ نقصان ہورہاہے، ایران چاہتا ہے آبنائے ہرمز کھلے تاکہ وہ 5 سو ملین ڈالر روزانہ کما سکے، یہی وہ رقم ہے جو آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے ایرانی کھو رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا امریکہ نے آبنائیہرمزکی مکمل ناکہ بندی کی ہوئی ہے لیکن ایران آبنائے ہرمز کی بندش نہیں چاہتا، ایرانی صرف شرمندگی سے بچنے کیلئے کہہ رہے ہیں کہ ہرمز بند رہے۔امریکی صدر بولے 4روز پہلے لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا سر ایران ہرمز کھولنا چاہتا ہے، صدر ٹرمپ نے کہا ہم نے ہرمز کھولی تو پھر ایران سے امریکہ کبھی ڈیل نہیں کرسکے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی پوری بحریہ سمندر کی تہہ میں ہے، ایران کی فضائیہ ختم ہو چکی ، اینٹی ائیر کرافٹ اور ریڈار کا صفایا کر دیا گیا ہے، ایران کی نیوکلیئر لیبز اور اسٹوریج ایریاز کو بی 2 بمباروں نے ختم کر دیا تھا، ان کے رہنما بھی مر چکے ہیں۔(S/W)

شہباز شریف اور عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن : 22 اپریل ( یو این آئی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان کردیا۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہاکہ ایران پر حملہ نہ کریں، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا، اس لیے جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع رہے گی جب تک کہ ایران کی جانب سے تجاویز پیش نہیں کی جاتیں۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکہ بندی جاری رکھے اور ہر لحاظ سے تیار رہے۔دوسری جانب مشیر اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ مہدی محمدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کو مسترد کردیا۔مشیر مہدی محمدی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اس اعلان کی کوئی اہمیت نہیں، ایران کے خلاف جاری ناکہ بندی دراصل بمباری کے مترادف ہے اور اس کا جواب فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جانا چاہیے۔(S/W)

ایران کیساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کوممکن :ٹرمپ
واشنگٹن، 22 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے اور اس میں اچھی خبر متوقع ہے ۔ ڈونالڈٹرمپ نے امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کو ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہدایت کی ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات کا امکان ہے ، دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتا ہے جس میں اچھی خبر متوقع ہے ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان کیا ہے ۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہاکہ ایران پر حملہ نہ کریں، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے ۔ امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا، اس لیے جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی جب تک کہ ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔I/H