ہرا بھرا قیمہ

   

اجزا : قیمہ آدھا کلو، پیاز (باریک کاٹ لیں)دو عدد، ٹماٹر (باریک کاٹ لیں) دو عدد، ہری مرچ (کاٹ لیں)دس عدد، تیل آدھا کپ، دار چینی ایک عدد، ثابت کالی مرچ چھ عدد، الائچی دو عدد، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، ہرا دھنیا (کاٹ لیں) آدھا گھٹی، سویا (کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسبِ ذائقہ۔
ترکیب : ایک پین میں تیل گرم کر کے دار چینی، کالی مرچ‘ ہری الائچی ڈال کر ساتھ پیاز ڈالیں۔پیاز کچی پکی کر کے قیمہ‘ ادرک لہسن‘ نمک ڈالیں اور اچھی طرح سے بھون لیں۔جب پانی خشک ہونے لگے تو ہری مرچ‘ سویا‘ دھنیا اور ٹماٹر ڈالیں اور ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں تاکہ قیمہ اور مسالہ یک جان ہو جائیں۔پندرہ منٹ بعد آنچ تیز کر کے گرم مسالہ ڈالیں اور خوب بھونئے۔جب تیل نظر آنے لگے تو چولہا بند کریں۔سلاد اور روٹیوں کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔