Sunday , November 29 2020

ہرش وردھن نے امیتابھ بچن کو سالگرہ پر مبارکباد دی

نئی دہلی : صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بگ بی کے نام سے مشہور اداکار امیتابھ بچن کو اتوار کے روز ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ‘پولیو کے خاتمہ کی مہم’ میں ان کے تعاون کی تعریف کی ہے ۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹویٹر پر لکھا کہ ‘ ہندوستانی سنیما کے باوقار ایوارڈ ‘دادا صاحب پھالکے ایوارڈ’ سے سرفراز امیتابھ بچن کو جنم دن کی دل سے مبارکباد۔ میں مسٹر بچن کی اچھی صحت اور درازیٔ عمر کی دعا کرتا ہوں ۔پولیو کے خاتمہ کی مہم کو کامیاب بنانے میں مسٹر بچن کا ناقابل فراموش تعاون رہا ہے ۔ ’مشہور شاعر ہری ونش رائے بچن کے بڑے بیٹے امیتابھ بچن کی پیدائش 11 اکتوبر 1942 کو اترپردیش کے الہ آباد میں ہوئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT