اسٹیٹ ایمرجنسی اپریشن سنٹر کے بموجب 12,100سے زائد مکانات پوری طرح یا جزوی تبا ہ ہوگئے ہیں۔
شملہ۔ عہدیداروں کے مطابق ہماچل پردیش میں رات بھر کی بھاری بارش کی وجہہ سے 12زندگیاں ضائع ہوگئی اور 400سے زائد سڑکیں بند ہوگئیں اس کے علاوہ متعدد مکانات بھی تباہ ہوگئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے دفتر نے چہارشنبہ کے روز اگلے 24گھنٹوں کے لئے ’ریڈالرٹ‘ جاری کیاجس میں ”شدید سے بہت شدید بارش اور بہت تیز بارش وقفہ وقفہ سے ہونے کی“ ریاست کے 12میں سے چھ اضلاع جس میں شملہ بھی شامل ہے کے لئے پیش قیاسی کی ہے۔
ریاست میں جملہ 709سڑکیں ہیں جو اس مانسون میں وقفہ وقفہ سے تین مرتبہ ہونے والی بھاری بارش کے سبب بند ہوگئی ہیں جسکی وجہہ سے اموات او رتباہی ائی ہے۔ بھاری بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر چیف منسٹر سکھویندر سنگھ ساکھو نے عوام سے چوکنا رہنے کی اپیل کی ہے۔
چہارشنبہ سے شملہ‘ منڈی اورسولان اضلاعوں میں اگلے دودنوں کے لئے تمام اسکول او رکالج بند کردئے گئے ہیں۔ اسٹیٹ ایمرجنسی اپریشن کے مطابق جملہ 12اموات میں سات اموات منڈی اورشملہ میں زمین کھسکنے کی وجہہ سے ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ تین لوگ برقی شاک لگنے اور دو اموات ریاست کے مختلف حصوں میں پانی میں بہہ جانے اور اونچائی سے بالترتیب گرنے کی وجہہ سے ہوئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ارندم چودھری نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ منڈی ضلع کے سیراج علاقے کے دوگاؤں میں بادل پھٹنے کے بعد ہوئی تیز بارش کے سبب زمین کھسکنے کے سبب پانچ لوگو ں کی موت ہوئی ہے۔ کچھ لوگوں کے ملنے میں دبے ہونے کابھی خدشہ ہے۔
بعض مکانات اوراسکول اس علاقے میں تباہ ہوئے ہیں۔ شملہ شہربری طرح متاثر ہوا ہے‘ زمین کھسکنے کی وجہہ سے پیڑ اکھڑ گئے ہیں جس کی وجہہ سے سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ کئی مکانات میں دارڑیں پڑ گئی ہیں اور احتیاطی اقدامات کے طور پرلوگوں کووہاں سے نکالا جارہا ہے۔
سپریڈنٹ آف پولیس شملہ سنجیو کمار نے گاندھی نے پی ٹی ائی کو ایک مہاجرجس کی شناخت جھالو او راسکی بیوی راج کماری شملہ میں بلدیان علاقے میں اپنے ایک عارضی مکان میں مردہ پائے گئے۔ ڈی سی پی نے غیر ضروری سفر سے گریزکی مکینوں سے اپیل کی ہے۔
ہماچل پردیش میں 24جون کے روز مانسون کی آمد کے بعد سے اب تک 40لوگ لاپتہ ہیں اور جملہ 280لوگوں کی ہوئی ہے جبکہ اسمال میں ریاست کے اندر بارش سے متعلق اموات کی تعداد 120تک پہنچ گئی ہے۔اسٹیٹ ایمرجنسی اپریشن سنٹر کے بموجب 12,100سے زائد مکانات پوری طرح یا جزوی تبا ہ ہوگئے ہیں۔