ہماچل میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

   

شملہ: ہماچل پردیش کے کلّو اور منڈی اضلاع میں منگل کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے مقامی باشندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ منگل کی دوپہر 12:02 بجے کے قریب آئے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.3ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔