ہم ہندوستان کے دشمن نہیں سپاہی ہیں: ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

,

   

جمو ں: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ ہم ہندوستان کے سپاہی ہیں دشمن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم نریندر مودی کو جمو ں و کشمیر کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370اور دفعہ 35aکا دفاع ہماری اولین ترجیح ہے۔ اور ریاست میں سرکاربنانے کے بعد ہم تینو ں خطوں کو علاقائی خود مختاری دیں گے۔ واضح رہے کہ فاروق عبد اللہ نے سری نگر کی پارلیمانی نشست پر کامیابی حاصل کی۔

پارٹی دفتر شیر کشمیر بھون میں پارٹی کارکنو ں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مسلمان دہشت گرد ہیں میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم آپ سے زیادہ ہندوستانی ہیں۔ روزانہ ہمارے کارکنو ں پر حملہ کیا جاتا ہے لیکن ہم اپنا راستہ کبھی نہیں بدلتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا راستہ وطن کے ساتھ ہے اور وطن کو ہمارے ساتھ انصاف کرنا ہے۔