عوام کی سیفٹی کا ذمہ دار پبلک سیفٹی کینڈا‘ محکمہ نے کہاکہ ”ویڈیو کی گشتی نفرت اور اشتعال انگیز ہے‘ اوریہ تمام کینڈیائی کے اقدار کی توہین ہے جنھیں ہم بہت عزیز رکھتے ہیں“۔
اوٹاوا۔ایک ان لائن ویڈیو جس میں کینڈیائی ہندو ؤں کوملک چھوڑ کر چلے جانے کو کہاگیاہے کہ کی گشتی کے پیش نظر کینڈانے کہاکہ ملک میں نفرت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔عوام کی سیفٹی کا ذمہ دار پبلک سیفٹی کینڈا‘ محکمہ نے کہاکہ ”ویڈیو کی گشتی نفرت اور اشتعال انگیز ہے‘ اوریہ تمام کینڈیائی کے اقدار کی توہین ہے جنھیں ہم بہت عزیز رکھتے ہیں“۔
ایکس (جوماضی میں ٹوئٹر تھا) پبلک سیفٹی کینڈا نے ایک پوسٹ میں کہاکہ ”کینڈا میں نفرت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ویڈیو جس میں کینڈیائی ہندوؤں کو ملک چھوڑ کر چلے جانے کو کہاجارہاہے کی گشتی نفرت اور اشتعال انگیز ہے‘ اوریہ تمام کینڈیائی کے اقدار کی توہین ہے جنھیں ہم بہت عزیز رکھتے ہیں“۔
پوسٹ میں کہاگیاہے کہ ”جارحیت‘نفرت‘ ڈرانے اوردھمکانے یاخوف دلانے کی کاروائیاں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے او ریہ صرف ہمیں تقسیم کرنے کاکام کرتے ہیں۔ ہم تمام کینڈیائیوں پر زوردیتے ہیں وہ ایک دوسرے کااحترام کریں اور قانونی حکمرانی پر عمل کریں۔
کینڈین اپنی کمیونٹیوں میں محفوظ محسوس کرنے کے مستحق ہیں“۔
ایک ایسے وقت میں یہ ویڈیو گشت کررہا ہے جب جون کے مہینے میں برٹش کولمبیا میں مار ے جانے والے سکھ علیحدگی پسند لیڈراور کینڈیائی شہری ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں انڈین انٹلیجنس اور اور ملک کے ملوث ہونے کے کینڈیائی وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو کے لگائے گئے الزامات کے بعد ہندوستان اورکینڈا کے سفارتی تعلقات میں خلش پیدا ہوگئی ہے۔ ہندوستان نے 2020میں نجار کو ایک دہشت گرد تسلیم کیاتھا۔
ہندوستان نے یہ کہتے ہوئے کینڈیائی حکومت کے دعوؤں کو مستر د کردیاکہ یہ ”من گھڑت اور مضحکہ خیز ہیں“۔