ہندوبمقابلہ آسڑیلیا۔ سراج نے پہلے ہی میاچ میں پانچ وکٹیں حاصل کی‘ اس سیریز کے لئے پہلے فیفر کے دعویدار ہندوستانی گیند باز بن گئے

,

   

پہلے سیشن میں سراج نے ایک ہی اوور میں دو کو اؤٹ کیا وہیں پہلا ہی میاچ کھیل رہے شرادل اور سندر نے ایک ایک وکٹ لے کر بہتر شروعات کے بعد آسڑیلیا کوڈھیر کردیاتھا


برسبین۔ آسڑیلیاکے خلاف چوتھے ٹسٹ میں محمد سراج کے پانچ وکٹیں لینے کے بعد میزبان کو294رنوں پرپیرکے روز گبا میدان میں کھیل ختم کرنے پر مجبور کردینے کے بعد ہندوستان کو 328رنوں کا تعقب کرنا ہے۔آسڑیلیا نے تیسرے دور کے کھیل کی شروعات243/7سے پیاٹ کیومنس اور میچل اسٹارک کو میدان پر اترنے سے کی تھی۔

تاہم ہندوستان ہندوستان کو اس دور کے کھیل میں کامیابی حاصل کرنے میں دیر نہیں لگی کیونکہ سراج نے اسٹارک (1) رن پر اؤٹ کیا ناتھن لیون کو میدا ن کے باہر کردیا۔

ہندوستانی گیند بازوں نے آخری بلے بازوں کے لئے مشکل حالات بنادیا اور انہیں زیادہ مشکلات پیدا کرنے کاماحول بنانے نہیں دیا۔ مذکورہ میزبان ٹیم نے ہر وقفہ کے ساتھ وکٹیں لیتے ہوئے اسڑیلیا ء کے کھیل کو 294تک محدو د کرکے رکھ دیا۔

سراج نے آخری وکٹ لی اور جوش ہزلی ووٹ کو ہٹاتے ہوئے اپنی پانچ وکٹیں پوری کرلیں۔ شرادل ٹھاکر نے چار وکٹیں جبکہ واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ لیا ہے۔ دوسرے دور کے کھیل کی شروعات کافی جارحانہ رہی‘ اسٹیو اسمتھ اور کمیرون گرین بہترین بلے بازی کررہے تھے۔

بڑی سفاکی کے ساتھ اسمتھ کھیل رہے تھے اور ان کے بس میں جو کچھ وہ انجام دینے کی جستجو میں تھے۔ اپنی نصف سنچری دائیں ہاتھ کے بلے باز نے کافی تیزی سے بنائی اور آسڑیلیاء کے اسکور کو 200رنوں تک پہنچانے کاکام کیاہے‘ اسمتھ او رگرین نے اس کے لئے پچاس رنوں کی پارٹنر شپ بھی بنائی۔

تاہم سراج سراج نے کیچ چھوٹنے کی بات کودرکنار کرتے ہوئے اسمتھ کی وکٹ لی۔ پھر پین اور گرین نے 31رنوں کی شراکت داری کی او رال روانڈر کو61ویں اوور میں شرادل نے اؤٹ کیا۔

پہلے سیشن میں سراج نے ایک ہی اوور میں دو کو اؤٹ کیا وہیں پہلا ہی میاچ کھیل رہے شرادل اور سندر نے ایک ایک وکٹ لے کر بہتر شروعات کے بعد آسڑیلیا کوڈھیر کردیاتھا۔