آسڑیلیائی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی اسٹوڈنٹس کو 11.2ملین ڈالر کی مائتری اسکالرشپ پروگرام راغب کرے گا
نئی دہلی۔ملبورن میں آسڑیلیائی پر دورے پر پہنچے ہندوستانی خارجی وزیر ڈاکٹر ایس جئے شنکر اور آسڑیلیائی خارجی امور اور خواتین منسٹر ماریسا پیانی کی ملاقات کے پیش نظر آسڑیلیاء نے ’مائتری‘فرینڈشپ پہل‘شروع کرنے کااعلان کیاہے جس سے باہمی تعاون‘ تفہیم او رتبادلہ میں تیزی ائے گی۔
آسڑیلیائی ہائی کمیشن برائے ہند نے کہاکہ آسڑیلیائی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی اسٹوڈنٹس کو 11.2ملین ڈالر کی مائتری اسکالرشپ پروگرام راغب کرے گا۔اس میں اسڑیلیا کے عالمی سطح پرمعروف تعلیمی او رتحقیقی اداروں کا نمایاں کیاجائے گا‘ بالخصوص سائنس‘ ٹکنالوجی‘ انجینئرنگ‘ ریاضیات اور صحت کو یہ نمایاں کرے گا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ مذکورہ 3.5ملین ڈالر مائتری گرانڈس اور فیلو شپ پروگرام ہمارے مستقبل کے لیڈران‘ کے درمیان میں رابطہ ہوگا جو حکمت عملی پر مشتمل تحقیقات اور مشترکہ ترجیحات پر تعاون کرنے والے وسط کیریرآسڑیلوی او رہندوستانی پیشہ وارافراد کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔
اپنے بیان میں آسڑیلیائی ہائی کمیشن نے کہاکہ ”یہ 6.1ملین ڈالر آسڑیلیاء ہندوستان مائتری کلچرل پارٹنر شپ ہماری معیشت میں تخلیقی صنعتوں کے رول اورلوگوں سے لوگوں کے اشتراک کو فروغ دے گا۔
مذکورہ پارٹنر شپ ہمارے دو ممالک کے درمیان میں آرٹسٹوں کی قابلیت اور تہذیبی تبادلوں کو فروغ دے گی‘عالمی درجہ کے ویزول اور مظاہرہ کرنے والے آرٹسٹوں‘ لٹریچر‘ فلم‘ ٹیلی ویثرن اور موسیقی کی صنعتوں کو بڑھاوا دے گی“۔