گذشتہ سال کے بہ نسبت 19 ہزار طلباء کا اضافہ ، انڈوریو گلیمنگ کا بیان
حیدرآباد /4 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن حیدرآباد کے بموجب ڈسمبر 2019 کے اختتام تک ہندوستان کے 30 ہزار طلبہ نے اسٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ یہ اعداد و شمار یو کے کے ایمگریشین میں 28 نومبر کو شائع نیوز کے مطابق ہیں ۔ یہ تعداد گذشتہ سال کے بہ نسبت 19 ہزار کا اضافہ ہے ۔ گلوبل شرح کے مطابق یہ تعداد ہر سال آگے بڑھتے برھتے تقریباً 63 فیصد تک جاپہونچی ہے ۔ گذشتہ دہے میں 2 لاکھ 70 ہزار ہندوستانی طلبہ نے یو کے میں واقع عالمی سطح کے ممتاز تعلیمی اداروں میں داخلے حاصل کئے ہیں ۔ یو کے میں عالمی سطح کے 10 ٹاپ یونیورسٹیز میں 1400 طلبہ نے حالیہ دنوں میں نئی دہلی میں منعقدہ یو کے فئیر سے استفادہ کیا ۔ جہاں یو کے کے 50 یونیورسٹیز کے نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے داخلہ کے خواہشمند امیدواروں کے ساتھ مشاورت کیا ۔ حالیہ یو کے ویزوں کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستانیوں کیلئے ہالی ڈے میکرس کیلئے دلچسپ کن ثابت ہو رہا ہے ۔ اس کے تحت گذشتہ سال کے بہ نسبت اس مرتبہ تناسب میں 9 فیصد کا اضافہ کے ساتھ 5 لاکھ 12 ہزار ہندوستانی شہریوں نے ویزٹ ویزا حاصل کیا ۔ اس طرح مجموعی طور پر یو کے کے ہر ایک یونیورسٹی میں 90 فیصد ہندوستانی طلبہ ویزا حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ مسٹر انڈریو فلیمنگ برٹش کے ہائی کمشنر برائے آندھراپردیش و تلنگانہ نے بتایا کہ 51 فیصد درخواست گذار ہندوستانیوں کو 2 ٹائیر ویزا بھی منظور کیا گیا ہے ۔ ٹائمس ہائیر ایجوکیشن کے رینکنگ برائے سال 2020 میں عالمی سطح کے ٹاپ دس یونیورسٹیز میں تین یو کے کے آکسفورڈ کیمبرج اور ایمپرئیل کالجس ) اہمیت کے حامل ہیں ۔