نئی دہلی: چینی فوج کے ساتھ کشیدگی کے درمیان ہندوستانی فوج نے فیلڈ کمانڈرس کو ہدایت دی ہیکہ وہ کسی بھی قیمت پر چینی افواج کو گھسنے کی اجازت نہ دیں۔ سرحد پر ہندوستانی فوج کو چاہئے کہ اپنے علاقہ کا تحفظ کرتے ہوئے ڈسپلن برقرار رکھے۔ اپنے علاقہ کے پٹرولیم کے ساتھ ساتھ کوئی بھی ٹاسک پورا کرنا ہوتو انہیں اپنی طاقت کو پہلے سے زیادہ مجتمع کرنا ہوگا۔ سرحد پر پائی جانے والی کشیدگی کے درمیان ہندوستان نے اپنی دفاعی پوزیشن کو مضبوط کرلیا ہے۔