ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بھاشا مکھرجیو ڈری سے ہیں کے پاس دو مختلف ڈگریاں ہیں‘ اور 146کا ائی کیو‘ جو انہیں ’قابل‘ بناتا ہے اور پانچ زبانوں مہارت بھی ہے۔
لندن۔ہندوستانی نژاد ایک 23سالہ ڈاکٹر نے جمعہ کے روز منظرعام پر ائیں میڈیارپورٹس کے مطابق درجنوں ماڈلس کے درمیان مقابلہ میں مس انگلینڈ کا خطاب جیتا۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بھاشا مکھرجیو ڈری سے ہیں کے پاس دو مختلف ڈگریاں ہیں‘ اور 146کا ائی کیو‘ جو انہیں ’قابل‘ بناتا ہے اور پانچ زبانوں مہارت بھی ہے۔کیونکہ جمعرات کی شب مس انگلینڈ کے فائنل مقابلے میں حصہ لینے کے لئے بوسٹن‘
لینکولین شائیر کے اسپتال میں انہوں نے جو جونیر ڈاکٹر کی نوکری شروع کی تھی وہ چھوڑ دی۔ مقابلے سے قبل انہوں نے کہاکہ ”کچھ لوگ شائد سمجھتے ہیں کہ حسن کے مقابلے میں حصے لینے والی لڑکیاں بے وقوف ہوتی ہیں‘
مگر ہم تمام یہاں پر ایک وجہہ سے کھڑے ہیں“۔انہوں نے کہاکہ ”میرے اس کیریر کی شروعات اس وقت ہوئی جب میری میڈیکل کی پڑھائی درمیان میں تھی۔
میں نے اپنے آپ کو اس کے لئے بہت سمجھایا‘ مگر میں نے پھر فیصلہ کیا کہ میری پڑھائی میں ایک توقف کے لئے توازن رکھاجائے“۔
مکھرجی کی پیدائش ہندوستان میں ہوئی ہے۔ فیملی اس وقت یوکے منتقل ہوگئی جب وہ نو سال کی تھی۔انہوں نے دوڈگریاں مکمل کی ہیں۔
ایک میڈیکل سائنس اور دوسری میڈیسن اور سرجری جو یونیورسٹی آف نوٹیگھم سے ہیں۔ مس انگلینڈ کا مقابلہ جیتنے کے بعد وہ مسٹر ورلڈ کے مقابلے میں داخل ہوگئی ہیں اورساتھ میں انہیں موریشیس میں چھٹیاں گذرنے کا موقع بھی ملا ہے